امریکی صدر بارک اوباما کی 3 مسلمان طلباء کے قتل کی مذمت

ہفتہ 14 فروری 2015 12:29

امریکی صدر بارک اوباما کی 3 مسلمان طلباء کے قتل کی مذمت

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) امریکی صدر بارک اوباما نے 3 مسلمان طلباء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفاکانہ فعل ہے ‘امریکہ میں کسی بھی شخص کو نسلی تعصب کی بنیاد پر نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے ایک بیان میں کیرولینا میں 3 مسلمان طلباء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان طلبا کا قتل سفاکانہ اقدام ہے اور امریکہ میں کسی بھی شخص کو نسلی تعصب کی بنیاد پر نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہاکہ امریکہ میں ہرکسی کو اپنے عقیدے کے مطابق رہنے کا حق حاصل ہے کوئی بھی کسی کونشانہ بنا نہیں سکتا۔امریکی صدر نے کہاکہ کیرولینا یورنیورسٹی کیمپس میں مقیم مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات ایف بی آئی کر رہی ہے ‘ تحقیقات مکمل ہونے پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ 2 روز قبل شمالی کیرولائنا ریاست میں چیپل ہل کے مقام پرنامعلوم شخص نے 2 خواتین اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے 46 سالہ ملزم کریگ اسٹیون ہکس کو گرفتارکیا تھا۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلمان طلباء کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

متعلقہ عنوان :