بھارت کا براہموس سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ہفتہ 14 فروری 2015 15:10

بھارت کا براہموس سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) بھارت نے براہموس سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق براہموس ایروبیس کے ترجمان پراوین پتھیک نے بتایا کہ براہموس میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں تعینات جدید ترین اور بحریہ کے طاقتور ترین آئی این ایس کولکتہ سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ براہموس میزائل نے تمام ڈیزائن بیراسٹر پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی بحریہ نے 16 اگست 2014ء کو آئی این ایس کولکتہ میں کمشنڈ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :