ن لیگ پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کے پہلے ہی سنگین الزامات ہیں جن سے ابھی تک اسکی جان نہیں چھوٹی ہے،سعیدغنی،

ماضی سے سبق سیکھنے اور اپنی اصلاح کرنے کی بجائے پی ایم ایل نے گلگت بلتستان کے انتخابات پر بھی ڈاکہ ڈالنے کا بھر پور منصوبہ تیار کرلیا جس پر علاقے کی تمام سیاسی پارٹیاں سراپا احتجاج ہیں، بیان

ہفتہ 14 فروری 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعیدغنی نے کہا ہے کہ پی ایم ایل پر 2013کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے پہلے ہی سنگین الزامات ہیں جن سے ابھی تک اسکی جان نہیں چھوٹی ہے لیکن ماضی سے سبق سیکھنے اور اپنی اصلاح کرنے کی بجائے پی ایم ایل نے گلگت بلتستان کے انتخابات پر بھی ڈاکہ ڈالنے کا بھر پور منصوبہ تیار کرلیا ہے جس پر علاقے کی تمام سیاسی پارٹیاں سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل نے پہلے 12ممبران پر مشتمل ایک عبوری کابینہ تشکیل دی جس کے بعد ایک وفاقی وزیر برجیس طاہر کو گلگت بلستان کا گورنر مقرر کردیا گیا تاکہ پی ایم ایل کی عبوری کابینہ کے اراکین کے رشتہ داروں کو الیکشن میں کامیاب کروایا جاسکے جو کہ دھاندلی کی بدترین شکل ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے ناقابل برداشت ہے اور اس ظالمانہ اقدامات کے جو نتائج برآمد ہونے پی ایم ایل این ان سے بچ نہیں سکے گی۔

12رکنی عبوری کابینہ اور گورنر کی تعیناتی دھاندلی کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں جنہیں پاکستان پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے لیکن لگتا ہے کہ پی ایم ایل این ایک کے بعد دوسرے بحران کو جنم دینے کے لئے بے چین ہے۔

متعلقہ عنوان :