پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا

جمعہ 26 اپریل 2024 20:01

پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کا مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، وہی اس پر تبصرہ کر سکتا ہے۔