ناقص ایمپائرنگ، عمراکمل کے آؤٹ کو کمنٹیٹرز نے بھی مشکوک قراردیدیا
اتوار 15 فروری 2015 16:09
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) حسب معمول پاک بھارت میچ میں بھی ناقص ایمپائرنگ کاسلسلہ جاری ہے اور عمراکمل کو آﺅٹ دیئے جانے پرکمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور معاملے کو مشکوک قراردیدیا جبکہ سرفراز نواز نے کہاکہ عمراکمل کے آؤٹ کا فیصلہ باہر سے آیاہے۔
(جاری ہے)
ایمپائر کی طرف سے جدیجہ کی بال پر دھونی کے ہاتھوں عمراکمل کو کیچ آﺅٹ دیئے جانے پر کمنٹیٹرز کاکہناتھاکہ گیند واضح طورپر عمراکمل کے بلے پر نہیں لگا، ایمپائر کو شک کا فائدہ دیناچاہیے تھا لیکن اُنہوں نے نہیں دیا، شاید ایمپائر نے غلطی کی ہے ۔
دوسری طرف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کاشکار ہوگئی ہے اور مصباح الحق و آفریدی کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آپڑی ہے ۔ شعیب اختر کاکہناتھاکہ جبن سنیسکومیٹر سے آواز نہیں آئی تو ایمپائر نے کیسے آﺅٹ دیدیا؟ پاکستان کو عمراکمل کے آﺅٹ ہونے پراحتجاج کرناچاہیے ، احمد شہزاد کو بھی چاہیے تھا کہ وہ آرام سے کھیلتے ۔ رمیز راجہ نے کہاہے کہ ایمپائر وں سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں ، اُنہیں آئوٹ نہیں دیناچاہیے تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.