خودکش حملے کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد کی صفائی کا کام شروع
اتوار 15 فروری 2015 18:24
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء)خودکش حملے کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد کی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع امامیہ مسجد میں پیش آنیوالے واقعے کے تیسرے روز مسجد کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ۔ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے صفائی کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
خودکش حملے کے بعد بھی صوبائی حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار نہیں کیا گیا جس کا اظہار مسجد کے پیش امام بھی کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سے سابقہ حکومت بھی بہتر تھی ۔
خودکش حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بننے والی گھڑی بھی ابھی تک اپنی جگہ پر کھڑی ہے ۔ صفائی کرنے والے عملے کو بھی اتوار کے روز طلب کیا گیا ہے ۔ واقعے کے بارے میں پتہ چلنے پر لوگ اسی مسجد کا دورہ کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ شہادتوں اور زخمیوں کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ امامیہ مسجد کی صفائی کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکورٹی اہلکار مسجد کی چھت پر ڈیوٹی انجام دیتے رہے ۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.