گھروالوں اوردوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کاخواب پوراہورہاہے:کورے اینڈرسن
پیر 16 فروری 2015 14:36
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ورلڈکپ 2015کے پہلے مین آف دی میچ نیوزی لینڈ کے آل راوٴنڈر کورے اینڈرسن کا کہناہے کہ گھر والوں اور دوستوں کے سامنے ورلڈکپ کھیلنے کا خواب پورا ہورہاہے۔
(جاری ہے)
کورے اینڈرسن نے کہاکہ ہوم گراوٴنڈ میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے کھیلنا بڑے لطف کی بات ہے،میرے خیال میں ورلڈکپ ایساٹورنامنٹ ہے جس کے لیے ہم خواب دیکھتے ہیں،کورے اینڈرسن نے سری لنکاکے بولروں کا بھرکس نکالتے ہوئے صرف46گیندوں پر75رنز بنائے تھے، انھوں نے کہا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے جارہے تھے توعام میچوں کی نسبت گھبرائے ہوئے تھے لیکن اچھی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم چاہتے تھے کہ ہدف جیت کے قابل ہو۔
کورے اینڈرسن نے کہا کہ کپتان مک کولم نے بولنگ میں انھیں واپس بلایا جو کچھ بہتر ثابت ہوا لیکن دیگربولروں نے واقعی میں بہترین کارکردگی دکھائی باالخصوص ڈینئیل ویٹوری جنھوں نے میچ کو یک طرفہ کردیا۔کورے اینڈرسن نے 3.1اوورمیں 18رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.