احمد شہزاد کے ون ڈے کرکٹ میں2000رنزمکمل

پیر 16 فروری 2015 14:48

احمد شہزاد کے ون ڈے کرکٹ میں2000رنزمکمل

ایڈیلیڈاوول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد نے سینتالیس رنز اسکورکئے۔ اننگ کے دوران احمد شہزاد نے ون ڈے میں دو ہزار رنز مکمل کرلئے۔ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف کیخلاف میچ سے کیا۔ اوپنر احمد شہزاد نے میچ میں سینتالیس رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اوپنر نے جب پندرہواں رن بنایا تو ان کے ون ڈے کیریئر میں دوہزار رنز مکمل ہوگئے۔

احمد شہزاد نے انسٹھ ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں سنگ میل عبورکیا۔ جس میں چھ سنچریاں اور دس نصف سنچریاں شامل ہیں۔احمد شہزاد نے اپریل دوہزارنو میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔وہ پہلے میچ میں صرف چار رنز بناسکے لیکن کارکردگی میں بہتری کے ساتھ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹیم کے مستقل ممبر بن گئے۔

متعلقہ عنوان :