پاکستان اور ترک بحری افواج کی شمالی بحیرئہ عرب میں دو طرفہ مشق
منگل 17 فروری 2015 23:30
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ بحری مشق 19 فروری2015ء سے شروع ہورہی ہے۔ مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مفاہمت پید ا کرنا ہے۔ ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے آج کراچی پہنچا۔
پاکستان میں تعینات ترک نیول اتاشی اور پاک بحریہ کے سینئر افسران نے ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
ترک اور پاک بحریہ کے مابین ہونے والی اس سلسلے کی یہ پہلی مشق دونوں بحری افواج کے درمیان قائم تاریخی روابط کی عکاس ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ دفاعی مفادات کی بھی واضح علامت ہے جس کے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام پر دور رس نتائج مرتب ہونگے۔ پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان طویل اور دیرپا تعلقات قائم ہیں جن کا مقصد دونوں افواج کے مابین ربط ، مشترکہ آپریشن کی صلاحیت اور تربیت کو فروغ دینا ہے۔ حالیہ دو طرفہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان مستقبل میں ہونے والی مشقوں کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.