مہران یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ کی تاریخ 2مارچ مقرر

بدھ 18 فروری 2015 21:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نے بتایا ہے کہ مہران یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ کی تاریخ 2مارچ مقرر کی گئی ہے انٹری ٹیسٹ 4مارچ کو دن 1بجے مہران یونیورسٹی جامشورو میں لیا جائے گا، انٹری ٹیسٹ کے نتائج 9مارچ کو آویزاں کئے جائیں گے، ماسٹرس ڈگری پروگرام کا پہلا سیمسٹر 24مارچ سے شروع ہوگا۔