کرپشن کے ذریعے لوٹی دولت واپس لانا اہم مقصد ہے،کرنل (ر) سراج نعیم،
حکومت نیب کو ہدایت نہیں دے سکتی ،ایک سال میں سندھ سے لوٹے 104 بلین روپے اکھٹے کیے ،تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیں گے ،ڈی جی نیب
جمعرات 19 فروری 2015 22:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ر) سراج نعیم نے کہا ہے کہ کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی دولت کوواپس لانا اہم مقصد ہے ،نیب خود مختار ادارہ ہے اور حکومت نیب کو ہدایت نہیں دے سکتی ،ایک سال کے دوران نیب نے سندھ سے لوٹے گئے 104 بلین روپے اکھٹے کیے ہیں،کراچی کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے نیب ایک کمیٹی تشکیل دے گی جوکہ ایف بی آر ،نیب اورکراچی چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں پرمشتمل ہوگئی تاکہ تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔
وہ جمعرات کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ڈائریکٹر جنرل نیب کرنل(ر) سراج نعیم نے کہا کہ ٹیکس کانظام ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ہوتا ہے،حکومت ایسا میکینزم تیار کرے جس سے وہ ٹیکس دہندگان کویہ یقین دلا سکے کہ ان سے وصول کیاجانے والا ٹیکس ان کی سہولت کے لئے ہی خرچ ہو گااس طرح ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.