امریکا سے امن مذاکرات کی رپورٹس میں صداقت نہیں، افغان طالبان

جمعرات 19 فروری 2015 22:59

امریکا سے امن مذاکرات کی رپورٹس میں صداقت نہیں، افغان طالبان

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) افغان طالبان کے ترجمان نے امریکا سے امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹس کی تردید کرتے ہو ئے انہیں من گھڑت قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبح اللہ مجاہدنے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ ان کے امن مذاکرات کی رپورٹس میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے جمعرات کو سینئر پاکستانی فوجی اور سفارتی حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ذریعے امن مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات قطر میں ان کے مذاکرات کاروں اور امریکی حکام میں امن بات چیت کا پہلا مرحلہ ہو گا۔ابھی تک امریکا یا قطر میں سرکاری حکام نے اس حوالیسیکوئی بیان جاری نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :