سینیٹ کے انتخابات بارے پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم ، (ن)لیگ سے ہمارے رابطے ہیں،جام مدد علی،
بات چیت کیلئے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتیں بلامقابلہ انتخاب چاہتی ہیں تو ہمارا حق ہمیں دیں،رہنما مسلم لیگ (ف)
جمعرات 19 فروری 2015 23:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) مسلم لیگ (فنکشنل) کے مرکزی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے حوالے پیپلزپارٹی ،متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ن) سے ہمارے رابطے ہیں اور بات چیت کے لیے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ۔پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں بلامقابلہ انتخاب چاہتی ہیں تو ہمارا حق ہمیں دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو صوبائی الیکشن کمیشن آف سندھ میں کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دو امیدوار جنرل نشستوں پر ہیں اور ان کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں ۔ان میں سے اصل امیدوار امام الدین شوقین ہیں اور محمد بخش خاصخیلی متبادل امیدوار ہیں ۔(جاری ہے)
ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔
ہم نے اپنی عددی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدوار سامنے لائے ہیں ۔اگر ہم بلیک میلنگ چاہتے تو خواتین اور ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر بھی امیدوار کھڑے کرسکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماوٴں نے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے صوبائی صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی سے ملاقات کی اور رابطے اب بھی جاری ہیں تاہم کوئی حتمی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور جنرل نشست حاصل کرنا ہمارا حق ہے ۔پیپلزپارٹی تعاون کرے گی تو ہم بھی تعاون کریں گے ۔اگر الیکشن ہوئے تو سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی کو ہوگا ۔ہمارے مرکزی رہنما صدر الدین شاہ راشدی کے ن لیگ سے آج بھی رابطے ہیں اور امید ہے کہ ن لیگ بھی ہمارے امیدوار کی حمایت کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.