صدر گوگیرہ ،بیوی نے گھریلو نا چاقی پر خاوند کو مبینہ طور پر زہر ملا دودھ پلا کر مار ڈالا،
بیوی نے خاوند کی طبی موت کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی ،پولیس نے قاتل بیوی کو گرفتار کر لیا
جمعرات 19 فروری 2015 23:26
صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) پانچ بچوں کی ماں نے گھریلو نا چاقی پر خاوند کو مبینہ طور پر زہر ملا دودھ پلا کر مار ڈالا ،بیوی نے اپنے خاوند کی طبی موت کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی لیکن مقتول کے منہ سے نکلنے والی جھاگ اور اس کے نزعی بیان نے بھانڈا پھو ڑ ڈالا پولیس نے قاتل بیوی کو گرفتار کر لیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ قائم پورہ عزیز یعقوب ٹاؤن کے رہائشی رمضان عرف کالے کی زبیدہ نامی عورت سے دس سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس دوران ان کے ہاں پانچ بچے پیدا ہوئے زبیدہ کی رمضان سے دوسری شادی تھی وہ گھریلو اخراجات پورے نہ کرنے پراکثر اپنے خاوند سے لڑائی جھگڑا کرتی رہتی تھی۔
گزشتہ رات زبیدہ نے اپنے خاوند رمضان کو دودھ میں زہر ملا کر پلا ڈالا جس کے پینے سے اسکی حالت غیر ہو گئی ۔جو نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر سے باہر نکلنے کی کوشش میں دورازے کے سامنے گر گیا جس کو اہل علاقہ کے رہائشی افراد نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس نے بیان دیا کہ اس کو اس کی بیوی نے کوئی زہریلی چیز کھلائی ہے۔ رمضان ایک گھنٹہ بعد ہسپتال میں چل بسا پولیس نے مقتول رمضان کے بھائی شوکت کی درخواست پر زبیدہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.