پرفتن دور میں اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر درپیش مشکلات و چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، مفتی محمد ابراہیم قادری،
بزرگان دین نے اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ و ترویج کی، امت مسلمہ کو بحرانوں سے نکلنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے،رکن اسلامی نظریاتی کونسل
ہفتہ 21 فروری 2015 22:22
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ پرفتن دور میں اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر درپیش مشکلات و چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، بزرگان دین نے اپنے اخلاق و کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ و ترویج کی، امت مسلمہ کو بحرانوں سے نکلنے کے لئے بزرگان دین کی تعلیمات پر پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوفی محمد جمیل اور علامہ محمد عدیل کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکھر کے معروف ثناء خواں محمد عدنان قادری نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر مشرف محمود قادری، صغیر احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں مفتی ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ پیران پیر روشن ضمیر غوث الاعظم دستگیر کو رب تعالیٰ کی بارگاہ میں خصوصی مقام و مرتبہ حاصل ہے، آپ نے بے پناہ ریاضت و عبادات کرکے رب تعالیٰ کے مقرب بندے ہونے کا اعزاز حاصل کیا، آپ تمام اولیاء کے سرتاج ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.