میانمار میں فوج اور باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 130 سے تجاوز کرگئی

پیر 23 فروری 2015 17:02

نیپیداو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء ) میانمار میں فوج اور کوکانگ باغیوں کے درمیان چینی سرحد کے قریب جاری شدید جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں فوج اور باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ان جھڑپوں کا آغاز رواں ماہ کی نو تاریخ کو ہوا تھا۔ حکومت نے خطے میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے انتظام فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 50 سے زائد فوجی اور 70 سے زائد باغی شامل ہیں، جب کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سرحد عبور کر کے چینی علاقوں میں پناہ لے لی ہے۔

متعلقہ عنوان :