انسداد ڈینگی مہم کو لاہور کے تمام ٹاؤنز میں بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے تیاریاں شروع
پیر 23 فروری 2015 17:50
لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی مہم کو لاہور کے تمام ٹاؤنز میں بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں اور متعلقہ محکموں کو تیاریوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں عوام الناس کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور اور عوام الناس ڈینگی مچھر کے سر اُٹھانے سے قبل بھرپور انتظامات کر یں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج تمام ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز کو ڈینگی مہم کو بھر پور طریقے سے لاہور میں چلانے کے حوالے سے احکامات دیتے ہو ئے کیا۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ٹاؤنزایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آئی آر ایس اور فوکنگ سپرے میں استعمال ہونے والی مشینری کی رپورٹ مرتب کریں اور جو مشینری چالو حالت میں نہ ہے اس کو چالو کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے محکمہ صحت لاہور کو ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا کے خاتمہ میں استعمال کی جانے والی ادویات کے سٹاک کی رپورٹ آج شام تک مرتب کر کے ڈی سی او آفس ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی رکھیں اور پانی کوکھڑا نہ ہونے دیں۔
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.