کراچی ،پولیس کی لاکھوں روپے کے تمر کے درخت کے کاٹنے والوں کی خلاف کارروائی ،3گرفتار افراد بااثر شخصیت کی سفارش پر رہا
منگل 24 فروری 2015 17:10
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) کراچی کی ساحلی پٹی کے علاقے ابراہیم حیدری میں تمر مافیا سرگرم، روزانہ لاکھوں روپے کا تمر کاٹنے والوں کیخلاف پاکستان فشر فوک فورم کی قیادت میں پولیس کا چھاپہ، تمر کے جنگلات کی کٹائی کرنے والے 3 افراد گرفتار، گرفتار افراد علاقے کی بااثر شخصیت کی سفارش پر آزاد، پاکستان فشر فوک فورم کی طرف سے حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کے عملداروں سے قانونی اقدام اٹھانے کا مطالبہ: تفصیلات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر آباد صدیوں پرانی ماہی گیر بستی ابراہیم حیدری میں تمر مافیا سرگرم ہوگئی ہے، تمر مافیا سمندری کریکس میں سے روزانہ ہزاروں ٹن تمر کی کٹائی کر کے مختلف فیکٹریوں کو فروخت کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان فشر فوک فورم کی قیادت میں ابراہیم حیدری پولیس نے گذشتہ رات ابراہیم حیدری سمندر کنارے کشتیوں سے اترنے والے تمر پر اچانک چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی مالیت کی تمر کی لکڑیاں برآمد کر کے 3 جوابداروں کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد پولیس عملداروں نے علاقے کی بااثر شخصیت کے کہنے پر گرفتار جوابداروں کو آزاد کردیا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.