سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کااجلاس‘میڈیا بارے ضابطہ اخلاق کی وفاقی کابینہ سے منظوری میں تاخیر پر اظہار تشویش،
حکومت ضابطہ اخلاق کو منظور کرکے جلد نافذ کرے تاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر فائدہ پہنچ سکے آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی منظوری لے لی جائے گی‘ سیکرٹری اطلاعات کی کمیٹی کو بریفنگ، 99فیصد کیسیز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں‘ میرے ادارے میں آنے کا مقصد ادارے میں بہتری لانا ہے ‘ میں اس کیلئے دن رات محنت کر رہا ہوں‘ ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کا کمیٹی میں بیان ، ڈی جی ریڈیو پاکستان کی ادارے میں کرپشن سے متعلق تفصیلات اور روک تھام کیلئے اقدامات بارے کمیٹی کو بریفنگ ، ڈی ڈی ایچ کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنس سے رابطہ کیا ہے ‘ڈی ڈی ایچ کے لائسنسوں کے اجراء سے 4ارب آمدن ہو گی ‘چیئرمین پیمرا
منگل 24 فروری 2015 22:37
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ نے میڈیا کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی وفاقی کابینہ سے منظوری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ضابطہ اخلاق کو منظور کرکے جلد نافذ کیا جانا چاہیئے تاکہ نیشنل ایکشن پلان میں بھی اس کا فائدہ ہو۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی منظوری لے لی جائے گی،اجلاس میں پی ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے عدالتوں میں جاری کیسیز کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک نے کمیٹی کو بتایا کہ ننانوے فیصد کیسیز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کا ادارے میں آنے کا مقصد ادارے کو ہر لحاظ سے بہتر بنانا ہے اور وہ اس پر دن رات محنت کر رہے ہیں،ریڈیو پاکستان نے ادارے میں کرپشن سے متعلق تفصیلات اور ان کے خلاف کئے گئے اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کیا،چیئرمین پیمرا نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ڈی ڈی ایچ کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنس سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد ڈی ڈی ایچ کے لائسنس جاری کئے جائیں گے جس کی مد میں حکومت کے خزانے میں چار ارب روپے آئیں گے‘ کمیٹی کی ریٹنگ سسٹم کی بہتری اور نجی ٹی وی چینلز کو بریکنگ نیوز کے مسئلے سے باہر نکالنے کیلئے پیمراکو اپنا میکنزم بنانے کی ہدایت ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.