سینیٹ انتخابات میں چاروں صوبوں سے اچھی شہرت کے حامل افراد کا انتخاب کیا جائے،علامہ عباس کمیلی
بدھ 25 فروری 2015 16:22
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے نیک اور اچھی شہرت کے حامل افراد کا انتخاب کیا جائے،تو یہ جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا ۔
(جاری ہے)
سولجر بازار میں سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے 2009میں سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کے دوران یہ بات کہی تھی ،جسے ڈپٹی اسپیکر جان محمد جمالی اور دیگر اراکین نے سراہایا ،آج وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسی طرح کی اصلاح کی بات کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے کم از کم 100ایسے مقبول ترین اور اچھے شہریوں کا انتخابات ہو جو اپنے حلقوں میں صادق اور امین ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار پر بھی پورے اترتے ہوں۔اس کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ دیتے وقت سینیٹ کے امیدواروں کو بھی ساتھ ساتھ ووٹ دیکر منتخب کیا جائے تو بہتر ہوگا،تاکہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کا خاتمہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.