اسامہ کو پاکستان میں پناہ دلوانے کے الزام میں سعودی عرب میں 13 افرادقید
بدھ 25 فروری 2015 17:25
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) سعودی عدالت نے نائن الیون حملوں کیلئے شدت پسند بھرتی کرنے اور اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ دینے کے الزام میں 13 افراد کو ایک سال سے 23سال تک کی سزا سنادی۔
(جاری ہے)
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے مقامی اخبار’الشرق الاوسط ‘کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدالت میں ایک ملزم نے نائن الیون حملوں کے بعد اسامہ بن لادن سے ملنے اور افغانستان پر امریکی حملے کے بعد انہیں وہاں سے نکالنے اور پاکستان میں ایک سعودی شہری کے گھر میں پناہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزمان نائن الیون حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد کے ساتھی بھی ہیں اور انہوں نے دیگر کارروائیوں کی منصوبہ بندی بھی کی۔ ملزم نے شدت پسندوں کا ایک سیل بھی بنایا جس میں شامل 2 افراد نے نائب الیون حملوں میں شرکت کرنا تھی۔ سعودی وزارت انصاف کاموقف معلوم نہیں ہوسکالیکن وزارت داخلہ کے مطابق وہ اس اطلاع کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.