نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی مرکزی بُک شاپ میں حبیب بنک پوائنٹ آف سیل کا افتتاح ہوگیا
بدھ 25 فروری 2015 19:20
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی مرکزی بُک شاپ واقع جی ایٹ فور تعلیمی چوک اسلام آباد میں حبیب بنک کے تعاون سے پوائنٹ آف سیل لگا دیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح این بی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اپنا کارڈاستعمال کر کے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری این بی ایف آفتاب سومرو اور حبیب بنک کے ریجنل ہیڈ نذر عباس اور فہد بن احمد، برانچ منیجرسید آفتاب حسین شاہ ، ایس آر بی او شکیل ارشاد خان اور دیگر موجود تھے۔
ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ اس بُک شاپ سے کتب خریدنے والوں کے لیے یہ ”پاز، ٹرمینل“ ایک اہم سہولت ہے ۔انہوں نے حبیب بنک کے تعاون کو سراہا۔برانچ منیجرسید آفتاب حسین شاہ نے بتایا کہ جو حضرات کتب خریدنے آتے ہیں وہ یہاں اپنابنک کارڈ استعمال کر کے پے منٹ کر سکیں گے۔(جاری ہے)
غیر ملکی کسٹمرز بھی اس پوائنٹ آف سیل سے یکسا ں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ دونوں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عوام کی سہولت کے لیے یہ پوائنٹ آف سیل نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے بُک کلچر کو فروغ دینے کے مشن کا حصہ ہے جس کے تحت تمام خریدار کیش نہ ہونے یا کم پڑ جانے کی صورت میں اپنے کارڈ کے ذریعے خریداری کر سکیں گے۔
مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.