Live Updates

عمران خان کی پیش گوئی ،اسی سال تحریک انصاف کی حکومت آئے گی

بدھ 25 فروری 2015 19:50

عمران خان کی پیش گوئی ،اسی سال تحریک انصاف کی حکومت آئے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیش گوئی کر دی ہے کہ اسی سال تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کاکہنا تھا کہ اس سال ن لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی اور تحریک انصاف کی حکومت آجائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ لوگ موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ تبدیلی صرف تحریک انصاف کی صورت میں ہی آسکتی ہے۔افغانستان کے بارے میں عمران خان کاکہناتھا کہ جب تک امریکا افغانستان میں موجود تھا وہاں امن نہیں تھا مگر اب امریکا وہاں سے جا رہا ہے جس کے بعد وہاں امن آجائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات