بہتر نظم حکمرانی کے لئے ایماندار اور بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہ لازمی عنصر ہے،منظور حسین وسان،
بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مضبوط شواہد کی روشنی میں مقدمات بنائے جائیں تاکہ ملوث ملزمان کو سزائیں ملیں اور سزا یافتہ افراد کے حشر سے دوسرے سبق حاصل کریں اور بدعنوانی کو سختی سے کچلا جاسکے،صوبائی وزیر جیل خانہ جات
بدھ 25 فروری 2015 20:48
کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی ‘ جیل خانہ جات و معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ بہتر نظم حکمرانی کے لئے ایماندار اور بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہ لازمی عنصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مضبوط شواہد کی روشنی میں مقدمات بنائے جائیں تاکہ ملوث ملزمان کو سزائیں ملیں اور سزا یافتہ افراد کے حشر سے دوسرے سبق حاصل کریں اور بدعنوانی کو سختی سے کچلا جاسکے ۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے اپنے دفتر میں منعقدہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اپنی ہدایات میں انہوں نے کہا کہ تمام کارروائی قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرکے عمل میں لائی جائے تاکہ کسی قسم کا قانونی سقم باقی نہ رہے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مثالی کارکردگی کے ذریعے گڈ گورننس میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔
انہوں نے ڈائریکٹرز ‘ سرکل آفیسرز اور دیگر افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ اگر کسی افسر کے بارے میں شکایات ملیں تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔اجلاس میں چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ سید ذاکر حسین نے تمام کیسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر منظور وسان نے ہدایت کی کہ کارکردگی کو مناسب طریقے سے نمایاں بھی کیاجائے تاکہ لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہی ہوسکے ۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز انکوائریز ‘ ڈائریکٹر سندھ ‘ ڈائریکٹر لیگل ‘ ڈپٹی سیکریٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.