معین خان نے شارجہ میں مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانے کی سازش کی،سرفرازنواز
جمعرات 26 فروری 2015 12:04
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے معین خان جوا خانہ جانے کے الزمات ثابت ہونے کے باوجود اپنی غلطی پر پردہ ڈال رہے ہیں، معین خان نے شارجہ میں مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانے کی سازش کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے مایہ ناز فاسٹ باوٴلر نے معین خان کووطن واپس بلانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معین خان جوا خانے جانے کے الزمات ثابت ہونے کے باوجود اپنی غلطی پر یہ کہہ کر پردہ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھانا کھانے کیسینو گئے تھے مگر پی سی بی نے اْنہیں پہلی ممکنہ فلائٹ سے وطن واپس بلا لیا ہے۔
سرفراز نواز نے معین سمیت ان کے حق میں بولنے والے سابق چیئرمین پی سی بی اور گورننگ بورڈ کے موجودہ رکن نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی اور معین خان کے درمیان معالات سمجھ نہیں آرہے کیوں کہ ٹیم کے ساتھ معین کو آسٹریلیا بھیجنا نجم سیٹھی کی ضد تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ معین کی وسیم اکرم سے بھی ساز باز تھی، معین نے شارجہ سے سازش شروع کی اور مصباح الحق کو بر طرف کردیا تھا تاکہ شاہد آفریدی کو کپتان بنایا جا سکے لیکن مصباح کی ثابت قدمی اور قدرت کی بدولت وہ آج بھی ٹیم کے کپتان ہیں۔سرفراز نوازنے کہا کہ معین خان کو پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.