راجر فیڈرر اور جوکووچ دبئی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جمعرات 26 فروری 2015 14:25
دبئی/میکسیکوسٹی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015 ) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ میکسیکو اوپن ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن گریگور دمیتروو کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ دبئی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کا سامنا ، قازق حریف اینڈرے گلوبیو سے ہوا۔
(جاری ہے)
سربین سٹار جوکووچ نے گلوبیو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ، سنگلز کے ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن سوئس سٹار روجر فیڈرر نے سپینش حریف فرنانڈو ورڈیسکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔
فیڈرر نے چھ چار اور چھ تین سے کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئیٹ سے ہو گا۔ دوسری جانب میکسیکو میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن گریگور دمیتروو کو ان سیڈڈ کھلاڑی ریان ہیریسن سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 22 سالہ امریکن ہیریسن نے تھرڈ سیڈڈ بلغاریہ کے دمیتروو کو کانٹے کے مقابلے میں آوٴٹ کلاس کیا۔ ہیریسن کی فتح کا سکور سات پانچ ، چار چھ اور چھ صفر رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.