خصوصی عدالت کو مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت سے روکنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج
ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کی سماعت میں مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں حکم کالعدم قرار دیا جا ئے، در خواست گزار
جمعرات 26 فروری 2015 14:43
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت سے روکنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 دسمبر 2014ء کو یہ حکم جاری کیا تھا‘ توفیق آصف ایڈووکیٹ نے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاقی حکومت‘ پرویز مشرف اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 11 دسمبر 2013ء کو پرویز مشرف کیخلاف شکایت درج کروائی اور خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا اس دوران 9 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اور بڑی تعداد میں اہم دستاویزات بھی داخل کرائی گئیں اور 18 ستمبر 2014ء کو پراسیکیوشن کی شہادت کلوز کی گئی اسی دوران 10 ستمبر 2014ء کو پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل 9‘ 10 اے‘ 25 اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 351 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اب جبکہ ٹرائل شروع ہونا تھا کہ اسی دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کی سماعت سے ہی خصوصی عدالت کو روک دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.