پنالٹی کک کیوں ضائع کی؟ سرب فٹبالر پر پرستاروں نے بندوق تان لی

جمعہ 27 فروری 2015 11:17

پنالٹی کک کیوں ضائع کی؟ سرب فٹبالر پر پرستاروں نے بندوق تان لی
برن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء )پنلٹی کک ضائع کر نے پر سربین پروفیشنل فٹ بالرزارکو اوڈو وکک پر شائقین کی جانب سے بندوق تانے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ پلیئرز یونین ففپرو کے مطابق گذشتہ ہفتے ایف کے ریڈ سے میچ کے85ویں منٹ میں نووی پازار کے زارکو اوڈو وکک کی پنالٹی پر گیند کراس بار کے اوپرسے گزر گئی تھی، اس واقع کے 2 دن بعد کئی شرپسند افراد کلب کے ڈریسنگ روم تک جا پہنچے اور اوڈو وکک کے چہرے پر بندوق تان لی تھی، اس واقعے پر پلیئر نے کلب چھوڑ دیا ہے۔ سربیئن پروفیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مرکو پولیڈیکا نے کہاکہ سربیئن فٹبال ایسوسی ایشن نہ ہی لیگ نے اس پر کوئی کارروائی کی ہے۔