بدین، پیپلز یوتھ کے نوجوان متحد ہیں ،پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہار کرتے ہیں ،سینیٹر عاجز دھامرہ
جمعہ 27 فروری 2015 18:40
بدین( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سندھ کے صدرسینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ پیپلز یوتھ کے نوجوان متحد ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہار کرتے ہیں اور پیپلز یوتھ کے نوجوان کسی بھی پارٹی پالیسی اقدام یاسرگرمی کا دہ نہیں بنیگے سینیٹر عاز دھامرہ نے گزشتہ روز جمع کو جیم خانہ بدین میں صوبائی سکریٹری جنرل تنویر احمد آرائیں ڈویزنل صدراحسان ابڑو سکریٹری اطلاعات فدا ڈھکن دانیال ابڑو ممتاز جوکھیو کے ہمراہ پیپلز یوتھ ضلع بدین کے خصوصی اجلاس اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے عہدیدار اور کارکن پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو شریک چیئر مین آصف علی زرداری یوتھ پاکستان کی چیئر مین فریال تالپور کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی اور جہموریتکی مظبوطی کیلئے شہید زوالفقار علی بھٹواور شہیدبے نظیر بھٹو کے مشن کومکمل کرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گئیں اس موقع پر صوبائی صدر نے پارٹی پالیسی خلاف ورزی اور بے ضابطگیوں پر نوٹس لیتے ہوئے یوتھ بدین کے چار عہدیداروں امین خاصخیلی،شاہجان ملاح،یاسر ملک،اور عبداللہ پٹھان کو عہدوں سے معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،اس موقع پر پیپلز یوتھ کے عہدیداروں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداروں اور اراکین اسمبلی کی زیادتیوں،ناانصافیوں اور کارکنوں کو مسلسل نذرانداز کرنے کے خلاف سخت احتجاج اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بغیر کسی جواز اور الزام کے معطل کئے گئے ضلعی صدر جمالی کو فوری بحالی کا مطالبہ بھی کی کیا اس موقع پر یوتھ کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی تنظیم اور سابق عہدیداروں پر رقم لیکر ملازمتیں فروخت کرنے کاالزام بھی عائد کیا جبکہ شہید زوالفقاربھٹو،شہید بے نظیر بھٹو،بلاول بھٹو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے پینافلیکس پھاڑنے اور بے حرمتی کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.