سعودی عرب میں بھارتی اور پاکستانی شہری کے سر قلم
جمعہ 27 فروری 2015 20:58
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) سعودی عرب میں ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری کے سر قلم کر دیے گئے۔ اس طرح اس سال سعودی عرب میں اب تک سر قلم کرتے ہوئے دی جانے والی موت کی سزائوں کی کل تعداد چونتیس ہو گئی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وِجے کمار سلیم کا تعلق بھارت سے تھا اور اسے ایک یمنی شہری کو سر میں کلہاڑی مار کر قتل کرنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ سلیم اور اس یمنی شہری کے درمیان جھگڑا اس فارم پر ہوا تھا جہاں یہ دونوں کام کرتے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وِجے کمار سلیم کی سزائے موت پر عملدرآمد دارالحکومت ریاض میں کیا گیا۔ جبکہ ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری حافظ وفاق رسول شاہ کا سر بھی قلم کیا گیا۔(جاری ہے)
اس کی سزا پر عملدرآمد مدینہ میں کیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کے ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پاکستانی شہری کے خلاف جو تحقیقات کی گئیں ان کے نتیجے میں اِس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد اس پر مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔ سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے لئے موت کی سزا کا قانون ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کی منشیات کے خلاف جدوجہد کا تہیہ کئے ہوئے ہے کیونکہ یہ انسانوں کو جسمانی طور پر بھی اور سماجی طور پر بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔ مزید یہ کہ قتل کے واقعات میں سزائے موت کا مقصد سکیورٹی کو برقرار رکھنا اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ سعودی عرب میں جو سخت شرعی قوانین رائج ہیں ان کے تحت منشیات کی سمگلنگ، آبرو ریزی، قتل، ارتداد اور ڈاکے کے لئے موت کی سزا دی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں، ایران
-
سی پیک نے خطے میں ایک تبدیلی کی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو منصوبے کبھی تصور تھے اب حقیقت بن رہے ہیں،احسن اقبال
-
پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق تعلق میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
-
سرٹیفائیڈ کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو اے آئی اقدام تیس ہزار طلباء کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہا ہے، سردارمسعود خان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سیسری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، 43 قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق
-
سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائیگا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائیگی،اعظم نذیر
-
پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
-
سینیٹ اجلاس: حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ایسے جمہوریت نہیں چلے گی، شبلی فرا ز
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
-
ترکی میں آوارہ کتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بل پر ووٹنگ
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.