وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،
کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے مجوزہ منصوبہ وقت کی بنیادی ضرورت ہے‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف
جمعہ 27 فروری 2015 21:58
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مجوزہ منصوبے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے مجوزہ منصوبہ وقت کی بنیادی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے منصوبے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر قسم کے وسائل دینے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی جلد حتمی سفارشات پیش کرے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انصاف کی فراہمی میں اہم کردا رادا کررہاہے۔
پنجاب میں ایشیا کی جدید ترین سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک سائنس لیب قائم کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے 9ڈویژن میں فرانزک لیب کے سیٹلائیٹ سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ، ایم پی اے رانا ثناء الله،معاون خصوصی رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، شعیب سڈل،جمیل یوسف اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.