علامہ رجب علی نعیمی عالم با عمل اور خطیب اہلسنت تھے ۔ مفتی وسیم ضیائی
جمعہ 27 فروری 2015 23:09
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) برکاتی فاؤنڈیشن کے مرکزی ناظم اعلیٰ رونق اہلسنت ، مفتی وسیم ضیائی ، مولانا عارف برکاتی ، مرکزی رابطہ سیکریٹری قاری انور ہجویری ، ضلعی ناظم مولانا اظہر قادری ، مولانا اقبال قادری، مولانا عبدالعلیم قادری، مفتی نثار نقشبندی ، عبداللہ کامل، مرشد عالم نقشبندی ، فخرعالم نورانی نے ممتاز عالم دین، شعلہ بیاں مقررین علامہ رجب علی نعیمی کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی اہلسنت کی ترقی و ترویج میں گزری۔
آپ سچے پکے عاشق رسول ﷺ تھے۔ زندگی میں کبھی مال و متاع کے متلاشی نہ رہے زندگی صبر و شکر اور میانہ روی سے گزاری آپ شعلہ بیاں مقرر تھے آپ کا پر مغز خطاب سننے کے لئے عوا م اہلسنت دور دراز سے آپ کے پروگرامات میں جوک در جوک آتے تھے ۔(جاری ہے)
علامہ رجب علی نعیمی مرحوم نے نا مساعد حالات میں بھی حق کا پرچار کیا اور نظام مصطفی کے نفاذ کا عزم لے کر قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا اور رسول اللہ ﷺ کے وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔
برکاتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری مولانا عارف برکاتی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آپ کی اہلسنت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے آپ کی گرانقدار خدمات آپ کے چاہنے والوں کو کیلئے مشعل راہ ہے ۔ آپ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں ہر دل عزیز شخصیت رکھتے تھے آپ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا ۔ آپ کی مسلک اہلسنت کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.