عوام اور حکمران رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،مفتی عبدالرحمن عابد،
کتاب و سنت سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے معاشرہ ابتری کا شکار ہے،مرکزی رہنما جماعة الدعوة پاکستان
جمعہ 27 فروری 2015 23:20
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی عبدالرحمن عابد نے کہا ہے کہ عوام اور حکمران رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ کتاب و سنت سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے معاشرہ ابتری کا شکار ہے۔ اتباع رسول ﷺ کے نام پر خود ساختہ طریقے اختیار کرنا سراسر گمراہی ہے۔
سیرت رسول سے رہنمائی ترک کرنے کے باعث مسلم معاشروں میں قتل و غارت اور فتنہ و فساد کے لیے راہیں ہموار ہوئیں۔(جاری ہے)
فتنوں سے نجات اور ذلالت و گمراہی کے خاتمے کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز خیبر نشاط آبادمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام کی پوری کوشش ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا دیا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے کا قتل کرتے رہیں اور انہیں اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل سکے۔
یہودیوں و صلیبیوں نے ماضی میں بھی میدانوں میں شکست پر مسلمانوں میں ہمیشہ فتنہ تکفیر پروان چڑھایا۔حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضی اللہ عنھا کو بھی اسی فتنہ کے نتیجہ میں شہید کیا گیا اور مسلمانوں کی فتوحات کے سلسلے رک کر رہ گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان
-
خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یوایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، وزیر اطلاعات
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.