بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم ہونے لگا،2001 میں مسلمانوں کی آبادی میں29 فیصدکی شرح سے اضافہ ہورہا تھا ، 2011 تک یہ شرح 24 فیصدپرآگئی،رپورٹ

اتوار 1 مارچ 2015 13:48

بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم ہونے لگا،2001 میں مسلمانوں کی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) بھارت میں2001 تا2011 مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی رفتارمیں 5 فیصدکمی آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے2011 کی مردم شماری کے اعدادوشمارابھی تک باضابطہ جاری نہیں کیے لیکن جوتفصیلات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق ملک کی اوسط شرح پیدائش18 فیصدہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی آبادی بڑھ کرتقریباً 18 کروڑہوگئی ہے جومجموعی آبادی کا14.2 فیصد ہے۔

2001 میں مسلمانوں کی آبادی میں29 فیصدکی شرح سے اضافہ ہورہا تھا اور 2011 تک یہ شرح 24 فیصدپرآ گئی۔ ملک میں ہندووٴں کی آبادی اس مدت میں معمولی سی کمی کے ساتھ80 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں 1991 سے مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی رفتارمیں مسلسل گراوٹ آرہی ہے۔ اگریہ رجحان جاری رہاتو2021 کی مردم شماری تک مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی رفتارمزیدکم ہوکر18 فیصدسے نیچے جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :