ڈیرہ بگٹی :نامعلوم افراد نے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی
دونوں لائنوں کو دس منٹ کے وقفے سے اڑایا گیا ، گیس پلانٹ کو سپلائی معطل
اتوار 1 مارچ 2015 17:38
ڈیرہ بگٹی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس پلانٹ کو جانے والی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
(جاری ہے)
لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ کے علاقے میں نامعلوم شر پسندوں نے آٹھ ، آٹھ انچ قطر کی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دونوں پائپ لائنوں کو دس منٹ کے وقفے سے اڑایا گیا جس سے گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گزشتہ روز بھی پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جسے ایف سی نے ناکارہ بنا دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.