لاہور اور اسلام آباد میں بوندا باندی ، جاتی سردی پھر لوٹ آئی
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا
اتوار 1 مارچ 2015 17:42
لاہور (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015 ) موسم نے لی انگڑائی ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اتوار کو وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ اتوار کو اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری رہا ۔
آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا نے موسم کو اور بھی حسین بنا دیا۔(جاری ہے)
لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کی فضاوٴں پر بھی کالی گھٹاوٴں کا راج رہا۔ وقفے وقفے سے بوندا باندی نے خنکی میں اضافہ کر دیا۔ ملتان میں بھی ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ، خوبصورت موسم نے چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ کل منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ڑالہ باری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران ، حیدر آباد ، اور میر پور خاص میں بھی رم جھم کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.