کسان بورڈ پاکستان کے ماہرین معاشیات اور خیبر پختونخواہ کی

صوبائی وزارت خزانہ نے بلاسود بنکاری کے لئے ورکنگ کمیٹی قائم کر دی

اتوار 1 مارچ 2015 18:41

لاہور (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کسان بورڈ پاکستان نے پاکستان بھر کے کسانوں کے لئے بلا سود قرضے دینے کی جو تحریک شروع کر رکھی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی ، صوبائی صدر رضوان اللہ خاں اور ماہر معاشیات عثمان اعوان پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی نے صوبہ خبیر پختون خواہ کے صوبائی وزیر مظفر سید اور وزارت خزانہ کے سپیشل سیکرٹری فنانس فہیم صدیقی کو اپنا ورکنگ پیپر دیا اور کسانوں کو بلاسود قرضے جاری کرنے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صادق خاں خاکوانی نے بتایا کہ زرعی معیشت کو بحال کرنے کے لئے کسانوں کو بلاسود قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ورنہ ملک میں زرعی معیشت تباہ ہو جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کو عملی شکل دینے کے لئے ملک بھر کے دینی ، سیاسی اور معاشی ماہرین سے مشورے کئے جا رہے ہیں اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی قیادت میں بلا سود اسلامی بنکاری کے لئے تحریک چلائی جا رہی ہے ۔اس سلسلے کا تیسرا بڑا جلسئہ عام سات مارچ کو لیہ میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :