پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کے تمام صوبے یکساں طور پر مستفید ہوں گے، حکو مت
پیر 2 مارچ 2015 16:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پاکستان کے تمام علاقے اور صوبے یکساں طور پر مستفید ہوں گے اور اس حوالے سے اختلافات اور تضادات سے یہ منصوبہ متاثر ہوسکتا ہے۔ ایک رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے تمام حلقوں‘ صوبوں اور سیاسی جماعتوں کو اس پراجیکٹ کی حمایت کرنی چاہئے۔
راہداری پراجیکٹ (سی پی ای سی) پر بحث سے پاکستان میں مختلف پارٹیوں کے درمیان اختلافات کو ہوا ملے گی اور یہ بات پاکستان کی ترقی اور اتفاق و اتحاد کیلئے سازگار نہیں ہے اور اس بحث کو پاکستان کے بنیادی مفادات کیلئے بند کردینا چاہئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام حلقے پراجیکٹ کی مل جل کر تعمیر کی حمایت کریں گے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت چین اس پراجیکٹ کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور خواہش ہے کہ یہ پراجیکٹ شفاف انداز سے مکمل ہو اور پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قراقرم ہائی وی توسیعی منصوبہ جاری ہے۔ رپورٹ میں گومل زام ڈیم‘ خان خاور ہائیڈرو پاور سٹیشن اور تربیلا ڈیم کی توسیع کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ یہ پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں اور اس سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راہداری پراجیکٹ پراجیکٹ پاکستان کے تمام بڑے شہروں کو کور کرے گا اور یہ انرجی‘ ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر اور معاشی زونز پر مشتمل ہوگا اور اس سے سازو سامان کی منتقلی اور عوامی رابطوں میں اضافہ بھی ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.