ضلع سوات کو ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے کثیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں،ڈاکٹر امجد علی،
تحریک انصاف کی بہتر پالیسیوں کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ،شمولیتی تقاریب سے خطاب
پیر 2 مارچ 2015 22:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی اور پی ٹی آئی کی عوام دوست مثبت پالیسیوں کے باعث آج دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی عہدیداران اور کارکنان اپنی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بریکوٹ سوات میں شمولیتی تقاریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دوسروں کے علاوہ پی ٹی آئی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان، یو نین کونسلوں کالا کلے اور دیولئی کے صدور علی شاہ اور رسول خان ،میڈیا ایڈوائزر سید باچا حسن اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔جبکہ تقاریب میں محمد جمال ، ، رحمان ولی گل محمد ، محمد کریم ، قریب اللہ ، رحیم محمد ، حبیب اللہ اور سید الرحمان سمیت سیکڑوں سیاسی ورکروں نے اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.