وکٹ کیپرسرفرازاحمد کی اگلے میچ میں شرکت یقینی
منگل 3 مارچ 2015 11:40
نیپیئر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ نازک صورتحال، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی زبوں حالی کے سبب متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی فائنل الیون میں شمولیت یقینی ہو گئی ۔ورلڈ کپ میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور پھر زمبابوے کے خلاف بھی سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کا موقع نہیں دیا گیا اور تینوں ہی میچوں میں پارٹ ٹائم وکٹ کیپر عمر اکمل نے کیچ گرائے جس کا پاکستان کو بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا۔
خصوصاً بھارت کے خلاف میچ میں عمر اکمل نے ویرات کوہلی کا کیچ گرایا جس کے بعد انہوں نے سنچری اسکور کی۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی عمر اکمل کو کھلانے اور انہوں نے کیچ گرانے کی روایت برقرار رکھی جبکہ زمبابوے کے خلاف سلسلہ برقرار رکھا جس پر تمام ہی حلقوں نے سرفراز کو نہ کھلانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
ناصر جمشید کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا یہ تو ایک الگ بحث ہے لیکن اب ان کی مسلسل ’شاندار‘ کارکردگی کے باعث مصباح الحق بالآخر سرفراز کو آئندہ میچ میں کھلانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد مصباح الحق عندیہ دے چکے ہیں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں سرفراز احمد کو کھلایا جا سکتا ہے۔یہ بات اس لیے بھی یقینی دکھائی دیتی ہے کیونکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ریگولر وکٹ کیپر کو آئندہ میچز میں آزمانا چاہیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.