بلوچستان اسمبلی نے قرآن مجید پرنٹنگ و ریکارڈنگ کا مسودہ قانون 2015 مسودہ قانون نمبر 2 مصدرہ 2015 کو قوائد انضباط کار مجریہ 1974 کے قائدہ نمبر 84 کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے سے متعلق تحریک منظور کرلی
منگل 3 مارچ 2015 23:03
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بلوچستان اسمبلی نے قرآن مجید پرنٹنگ و ریکارڈنگ کا مسودہ قانون 2015 مسودہ قانون نمبر 2 مصدرہ 2015 کو قوائد انضباط کار مجریہ 1974 کے قائدہ نمبر 84 کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے سے متعلق تحریک منظور کرلی ، تحریک وزیراعلیٰ کے مشیر ماجد ابڑو نے پیش کی ۔ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین کے رکن منظور کاکڑ کی صدارت میں ہوا ۔
وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر ایریگیشن کی عدم موجودگی پر جمعیت علماء اسلام کے گل محمد دمڑ نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اسمبلی کا وقت اور پیسے کا ضیاع ہورہا ہے بار بار سوالات کے جوابات چھپتے ہیں اور پیش ہوتے ہیں لیکن وزراء کی عدم موجودگی کے باعث موخر ہوجاتے ہیں ، یہ وقت اور پیسوں کا ضیاع ہے وزراء کو پابند بنایا جائیں ۔(جاری ہے)
سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ اگر وزراء موجود نہیں ہوتے تو سیکرٹریز کو ہدایت کی جائے کہ وہ دوسرے اراکین اسمبلی کو بریف کریں تاکہ وہ ممبران کو جواب دے سکیں ۔
ڈاکٹر حامد اچکزئی نے کہا کہ جو وزراء حاضر نہیں ہوتے ان کو چاہیے کہ وہ کسی اور وزیر کی ڈیوٹی لگا دے تاکہ وہ سیکرٹری سے مکمل بریفنگ لے کر ایوان کو آگاہ کرسکے ۔ اجلاس کے دوران پشتونخوا میپ کے عبیداللہ بابت نے کہا کہ بیوروکریسی ایک بار پھر بے لگام ہوچکی ہے اور لوگوں کو قبائلی جھگڑوں میں ملوث کررہے ہیں ایریگیشن میں انٹرویوز ہوچکے ہیں بیوروکریسی اپنی مرضی کے لوگ لگوانا چاہتے ہیں ایک علاقے کے پوسٹ پر دوسرے علاقے کے لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے قبائلی جھگڑے پیدا ہوسکتے ہیں ۔ موجودہ چیف سیکرٹری اپنے آپ کو میرٹ پر کام کرنے والے آدمی سمجھتا ہے لیکن جتنا میرٹ کی خلاف ورزی یہ شخص کررہا ہے اور کوئی نہیں کررہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.