شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
بدھ 4 مارچ 2015 11:29
نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے اور دنیا کے 27 ویں بلے باز بن گئے۔شاہد آفریدی نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں یہ اعزاز کو حاصل کر لیا ۔
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11739 رنز بنا رکھے ہیں، محمد یوسف 9720 رنز بنا کر دوسرے اور سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آفریدی نے 1996ء میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے متعدد بار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آفریدی نے 19 سالہ کیریئر کے دوران 394 میچز کھیل کر 7998 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.