نابیناافرادبھی جعلی جمہوریت کے شرسے محفوظ نہیں رہے، نابیناؤں پرڈنڈے برساناشرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے ،
تحریک انصاف سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی کا بیان
بدھ 4 مارچ 2015 18:49
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) تحریک انصاف سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ بیچارے نابیناافرادبھی جعلی جمہوریت کے شرسے محفوظ نہیں رہے ۔ان حکمرانوں کیخلاف جس نے بھی دھرنادیایہ اس کے جانی دشمن بن گئے۔نابیناؤں پرڈنڈے برساناشرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے ۔حکمرانوں سے جوکوئی اپناحق ،روزگاریاانصاف مانگتا ہے وہ اسے مارنااورسڑکوں پرگھسیٹنا شروع کردیتے ہیں۔
بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نابیناؤں کو زدوکوب کرنے اورسڑکوں پرگھسیٹنے والے آمروں کو قدرت کے قہرسے کوئی نہیں بچاسکتا۔ یہ کس قسم کی جمہوریت ہے جہاں معاشرے کا کوئی طبقہ محفوظ اور سکون میں نہیں۔جو حکومت نابیناافرادکوان کاحق اوران کی خدادادصلاحیتوں کے مطابق باعزت روزگارنہیں دے سکتی اس کاہونانہ ہوناایک برابر ہے ۔(جاری ہے)
شاہراہوں کی تعمیر پرکئی کھرب روپے لٹانے اورمفت لیپ ٹاپ بانٹنے والی پنجاب حکومت کے پاس نابیناؤں کیلئے کچھ نہیں ہے ۔
اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ مزدوراورمحنت کش ہوں یاکسان اورنابیناافرادکوئی فردیاطبقہ نااہل حکومت کے شرسے محفوظ نہیں ہے۔حکمرانوں کی نااہلی سے پسماندہ طبقات کااحساس محرومی دن بدن بڑھتا جارہا ہے ۔انہوں کہا کہ سرمایہ دارحکمران خودسرکاری وسائل پر عیش کررہے ہیں جبکہ غریب کودووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔سرکاری ہسپتالوں اورسکولوں کی ابتری دیکھ کرماتم کرنے کوجی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے گڈگورننس پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کے ساتھ ختم ہوگئی ۔عوام سابق صدرآصف علی زرداری کے دورحکومت کوموجودہ بادشاہت سے ہزارگنابہترقراردے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرنااورکمزورمعیشت کوسنبھالنا شریف برادران کے بس کی بات نہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اوران کااستحصال کرنیوالے حکمرانوں کونشان عبرت بنادے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.