فلم”ایونجرز:ایج آف الٹرون“کے نئے کلپس جاری
جمعرات 5 مارچ 2015 12:20
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)ایونجرزایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں،رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم”ایونجرز:ایج آف الٹرون“کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
2012ء کی دی ایونجرز کے سیکوئل کی ہدایتکاری جوس وہیڈون نے دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں۔
کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن الٹرون(جیمز اسپیڈر)کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اْسے روکنے میں مصروف ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ایونجرز:ایج آف الٹرون والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینر تلے رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.