کراچی‘ اہل سنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3 افراد جاں بحق
جمعرات 5 مارچ 2015 12:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے رہنماء سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد کی گاڑی پر دستی بم حملہ، خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا۔ بلدیہ میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے کراچی میں ایک بار بھر ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں تیزی آ گئی ہے۔ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب کار پر فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے رہنماء ڈاکٹر فیاض ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جائے واردات سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں۔ اہ لسنت والجماعت نے ڈاکٹر فیاض کے قتل کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد جاری احتجاج جمعہ تک موخر کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
ادھر بہادر آباد میں نامعلوم افراد دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجیمیں غلام محمد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد دھمکی آمیز پرچیاں بھی پھینک کر فرار ہوگئے۔ فائیو سٹار چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد آفاق احمد کی گاڑی میں دستی بم پھینکا جو خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا۔ بلدیہ ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے کے نتیجیمیں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔مزید اہم خبریں
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.