چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:27

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے۔

(جاری ہے)

نمٹائے گئے کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے۔ 22 تا 26 اپریل 49 کیسز سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔یہ کیسز سول، کریمنل ،کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتیوں اور زمینوں سے متعلق تھے۔چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا تھا۔