بھارتی ریاست مہاراشڑا میں گائے کے گوشت پر پابندی پر شوبز کی شخصیات کا ردعمل
جمعرات 5 مارچ 2015 13:02
نئی دلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گائے کے گوشت بیچنے اور رکھنے پر پابندی لگانے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اس پابندی پر ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کیا ہے اور اسے مناسب اقدام قرار نہیں دیا۔
روینا ٹینڈن کا کہنا تھا کہ میرے لیے اہم نکتہ یہ ہے کہ زبردستی کرنا مناسب نہیں بلکہ ہر انسان کے انتخاب پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کیا کھانا چاہتا ہے اور کیا نہیں۔ویشل دادلانی نے کہا کہ میں تو سبزی خور ہوں اور یہ پابندی مجھے متاثر نہیں کرتی تاہم انتخاب کی آزادی اہم ہے اور خاص طور پر ایسے ملک میں جہاں 30 فیصد لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہوں۔(جاری ہے)
یودے چوپڑنے کہا کہ میرے خیال میں گائے کے گوشت پر پابندی کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ سرخ گوشت کم سے کم کھانا چاہئے لیکن اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہ بھارت کومذہبی اسٹیٹ بنائے جانے کی طرف ایک قدم ہے۔
سومونا چکروتی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایشو کی بجانے حکومت کو کرپشن، غربت، انفراسٹرکچر جیسے معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیئے۔فرحان اخترکے مطابق یہ کچھ عجیب سا لگتا ہے کہ مہاراشٹرا میں اب کوئی گائے کا گوشت نہیں کھا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.