نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
تھانہ کوہسار میں 78سے زائد موٹرسائیکل بند ، متعدد کو کاغذات نامکمل کے نام پر مبینہ مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا
جمعرات 5 مارچ 2015 14:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نام پر وفاقی پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ،تھانہ کوہسار میں گزشتہ روز 78سے زائد موٹرسائیکل کو بند کردیا گیا جبکہ رات گئے متعدد کو کاغذات نامکمل کے نام پر مبینہ مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق 50سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو تھانہ کوہسار کے سامنے روک کرتھانے بند کردیا گیا جس میں متعدد کے پاس کاغذات موجود تھے تاہم انہیں کم عمری اور غیر نمونہ نمبر پلٹ کے تحت بند کیا گیا ۔
اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء کو شہریوں مبین اختر ،ملک نواز خان ،رشید اکبر اور دیگر نے بتایا کہ ان کو تھانہ کے سامنے روکا گیا ان کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات بھی موجود تھے تاہم کوئی بات نہ سنی گئی چند ایک جن کے پاس کوئی سفارش تھی انہیں فون پر بات کے بعد چھوڑ دیا گیا گیا ۔(جاری ہے)
متعدد کو اس دوران 1ہزار روپے سے لے کر 3ہزار روپے تک بطور رشوت طلب کی گئی جس کے بعد چھوڑ دیا ہے جبکہ چندایک کو کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے 550کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دہشت گردوں کے نام پر موٹر سائیکل سواروں سمیت گھروں پر چھاپے کا سلسلہ جاری ہے جس کی مد میں رشوت طلب کی جاتی ہے جبکہ پولیس اب تک کسی ایک بھی مفرور کوگرفتار کرنے سمیت چوری ،راہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔ وزارت داخلہ سمیت اعلیٰ حکام اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں ۔ تھانہ کوہسار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کی تھانہ بندی روزنہ کا معمول ہے جو کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عمل میں لائی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.