پیپلزپارٹی کا حکومت پر بے ضابطگی کے الزامات ،نعرے بازی اور شور شرابہ ،پولنگ کا عمل چند لمحوں کیلئے رک گیا
جمعرات 5 مارچ 2015 14:29
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)سینیٹ انتخابات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومت پر بے ضابطگی کے الزامات کے بعد نعرے بازی اور شور شرابے کے باعث پولنگ کا عمل چند لمحوں کیلئے رک گیا ، صوبائی وزراء نے پیپلز پارٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ”بلا مقابلہ شکست “پریشانی کا شکار ہے اور یہ سب کچھ صرف میڈیا میں آنے کیلئے کیا گیا۔
گزشتہ روز سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے دوران جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے پولنگ کے عمل کی نگرانی کرنے والے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے الزام عائد کیا کہ اراکین اسمبلی کو بیلٹ پیپرز دکھانے پر مجبور کیا جارہا ہے جو دھاندلی اور بے ضابطگی ہے ۔(جاری ہے)
شور شرابے پر اپوزیشن چیمبر میں موجود پیپلز پارٹی کے اراکین بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ جواب میں حکومتی اراکین کی طرف سے بھی نعرے لگائے گئے ۔
شور شرابے اور نعرے بازی کی وجہ سے پولنگ کا عمل چند لمحوں کے لئے رک گیا تاہم اراکین کے باہر جانے کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی والے ”بلا مقابلہ شکست “ پر پریشان ہیں ۔ راجہ ریاض اور دیگر کا واویلا صرف میڈیا میں آنے کی کوشش ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.