خیبر پختونخواہ کے غیرت مند ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کی آفرز کو ٹھکرا کر ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ،مخلوط حکومت کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، بریف کیس والوں کی طرف سے ارکان اسمبلی کے ضمیر اور غیر ت کو خریدنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ،میری سیاست کا اول و آخر مقصد پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر محروم اور مجبور عوام کو ایک خوشحال زندگی دینا ہے‘امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 6 مارچ 2015 11:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے غیرت مند ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کی آفرز کو ٹھکرا کر ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ،مخلوط حکومت کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، بریف کیس والوں کی طرف سے ارکان اسمبلی کے ضمیر اور غیر ت کو خریدنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ،میری سیاست کا اول و آخر مقصد پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر محروم اور مجبور عوام کو ایک خوشحال زندگی دینا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ارکان اسمبلی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اس لئے صوبے کے حقوق کی بات کرنا اور صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا میری پہلی ترجیح ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رائج انتخابی نظام میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں ،پاکستانی سیاست میں فیوڈل لارڈز اور جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کاقبضہ ہے ،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو قومی سیاست میں حصہ دلانے کیلئے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے ،انہوں نے اپنی کامیابی پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی میں عوام اور میڈیا کا بھی نہایت نمایاں کردار ہے جنہوں نے بریف کیس والوں کو ناکام کیا اورممبران اسمبلی نے دولت کو ٹھکرا کر اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہمارا ساتھ نہ دیتا تو بیوپاری اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکتے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
ایف بی آر کے لئے تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل درد سربن گیا
-
سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ، بائیڈن سے احتیاط کا مطالبہ
-
چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی
-
بشری بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام
-
’’ نفسیاتی مرض اور قے‘‘ کی ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.